کراچی کے عوام کو ان کاحق ضرور ملے گا،اسد عمر 

 کراچی کے عوام کو ان کاحق ضرور ملے گا،اسد عمر 
 کراچی کے عوام کو ان کاحق ضرور ملے گا،اسد عمر 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے کہاہے کہ سب کہتے ہیں کراچی کے مسائل اس لئے حل نہیں ہو سکتے وہاں اختیار کسی کے پاس نہیں ،سب مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں ،تمام شرکا باہمی طور پر کام کرنے کو تیار ہو گئے تو کراچی کے عوام کو ان کاحق ضرور ملے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جومعلومات اورفیصلے ہوئے وہ وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے ،سب کہتے ہیں کراچی کے مسائل اس لئے حل نہیں ہو سکتے وہاں اختیار کسی کے پاس نہیں ،سب مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داری اٹھا رہے ہیں، تمام شرکا باہمی طور پر کام کرنے کو تیار ہو گئے تو کراچی کے عوام کو ان کاحق ضرور ملے گا،کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت بڑھانے کافیصلہ نیپرا کاہے ۔

اسد عمر نے کہاکہ مجھے خوشی ہوئی کہ شہبازشریف کو کراچی کادردجاگا،شہبازشریف شہریوں کے بجائے آصف زرداری کے پاس گئے ، شہبازشریف کراچی میں سیاست کرکے واپس چلے گئے،انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ اداروں اور حکومت کو ملکرکام کرنا پڑے گا،اختلافات ختم کرکے کام کیا جائے تو نتائج سامنے آئیں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -