پیرتک ساجدگوندل بازیاب نہ ہوئے توسیکرٹری داخلہ خود پیش ہوں ،اسلام آبادہائیکورٹ کا ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر حکم 

پیرتک ساجدگوندل بازیاب نہ ہوئے توسیکرٹری داخلہ خود پیش ہوں ،اسلام ...
پیرتک ساجدگوندل بازیاب نہ ہوئے توسیکرٹری داخلہ خود پیش ہوں ،اسلام آبادہائیکورٹ کا ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر حکم 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ساجد گوندل بازیاب نہ ہوں توکابینہ کی آئندہ میٹنگ میں معاملہ رکھاجائے ۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کو پیرتک بازیاب کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ پیرکی دوپہر 2 بجے تک ساجدگوندل بازیاب نہ ہوئے توسیکرٹری داخلہ خود پیش ہوں ۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں ایس ای سی پی کے لاپتہ افسرساجد گوندل کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،ساجد گوندل کی والدہ اوراہلیہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں پیش ہوئیں، والدہ نے کہاکہ میرے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اسلام آباد سے شہری کو اس طرح اغوا کیا جانا انتہائی تشویشناک ہے،اسلام آبادہائیکورٹ نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ساجد گوندل بازیاب نہ ہوں توکابینہ کی آئندہ میٹنگ میں معاملہ رکھاجائے ،

عدالت نے آج کے عدالتی حکم نامے کی کاپی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کاحکم دیدیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کو پیرتک بازیاب کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ پیرکی دوپہر 2 بجے تک ساجدگوندل بازیاب نہ ہوئے توسیکرٹری داخلہ خود پیش ہوں ،عدالت نے کہاکہ چیف کمشنر بھی عدم بازیابی کی صورت میں عدالت میں پیش ہوں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -