شہبازشریف اور آصف زرداری صرف اپنے بچاﺅ کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں ،فواد چودھری 

شہبازشریف اور آصف زرداری صرف اپنے بچاﺅ کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں ،فواد ...
شہبازشریف اور آصف زرداری صرف اپنے بچاﺅ کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں ،فواد چودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ شہبازشریف اور آصف زرداری صرف اپنے بچاﺅ کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں ،دونوں کے بچے ”ابوبچاﺅ“مہم چلا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاکہ کراچی کے مسائل کا مستقل حل لوکل گورنمنٹ اور آرٹیکل 140 اے کا نفاذ ہے،این ایف سی ایوارڈ پر گلا پھاڑنے والی پی پی صوبائی کمیشن پر خاموش کیوں ہے؟اضلاع کو حصہ دیئے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

فوادچودھری نے کہاکہ عاصم سلیم باجوہ کاکیس دیگر استعفوں سے الگ ہے ،صرف الزامات لگنے کی بنیاد پر استعفیٰ نہیں دیاجاسکتا،انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے قربت مستقل تھی نہ دوری مستقل ،سیاست میں کوئی کبھی بھی واپس آسکتا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ شہباز،زرداری صرف اپنے بچاﺅ کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں ،دونوں کے بچے ”ابوبچاﺅ“مہم چلا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -