بہاولنگر سے منچن آباد جانیوالی سڑک خستہ حالی کا شکار، برسات میں شہریوں کیلئے گزرنا مشکل

بہاولنگر سے منچن آباد جانیوالی سڑک خستہ حالی کا شکار، برسات میں شہریوں کیلئے ...
بہاولنگر سے منچن آباد جانیوالی سڑک خستہ حالی کا شکار، برسات میں شہریوں کیلئے گزرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(ویب ڈیسک)بہاولنگر سے منچن آباد روڈ پر واقع موہلاں والا گلہ سے چک لالیکا جانیوالی سڑک عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے برسات کے دنوں میں وہاں سے پیدل گزرنا بھی محال ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق صفائی کا بھی کوئی نظام نہیں، جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور گوبر ہے ، تھوڑی سی بارش ہو تو یہ روڈ بری طرح بلاک ہو جاتی ہے اور جگہ جگہ پر پانی کھڑا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے خاص طور پر موٹرسائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے راہگیروں کیلئے گزرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ جگہ جگہ غیرقانونی پلیاں بننے کی وجہ سے بھی سڑک مختلف مقامات پر بیٹھ چکی ہے ۔

علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر  آن لائن شکایت بھی درج کروائی ہے جوکہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر آفس کو فارورڈ ہو گئی لیکن تاحال کوئی عملی اقدامات دیکھنے کو نہیں ملے ۔