کراچی میں نوجوان کے قتل کا ایک ملزم گرفتار، واردات کی وجہ بھی سامنے آ گئی

کراچی میں نوجوان کے قتل کا ایک ملزم گرفتار، واردات کی وجہ بھی سامنے آ گئی
کراچی میں نوجوان کے قتل کا ایک ملزم گرفتار، واردات کی وجہ بھی سامنے آ گئی

  

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک ماہ قبل ہی شادی کرنے والے نوجوان کو دن دیہاڑے قتل کرنے والے ملزمان میں سے ایک سے گرفتاری پیش کر دی۔نوجوان علی منیب کو قتل کرنے والے دو میں سے ایک ملزم نعمان نے زمان ٹاؤن تھانے جا کر اپنی گرفتاری دے دی جب کہ فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ رخ تاحال فرار ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ملزم نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج چلنے کے بعد گرفتاری دی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو چہرے پر ماسک لگائے موٹر سائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کورنگی نمبر چھ میں ٹارگٹ کر کے منیب علی کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کورنگی کے رہائشی ہیں اور ایک ہی کمپنی میں کام بھی کرتے ہیں۔پولیس کے مطابق، ملزم شارخ نے منیب کا قتل لڑکی کی وجہ سے کیا، مقتول کی لانڈھی بابر مارکیٹ میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی دکان ہے اور مقتول کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -