سانحہ 12 مئی مقدمات،انسداد دہشتگردی عدالت وسیم اختر کی عدم پیشی پربرہم ہو گئی ، حاضری سے استثنیٰ ختم

سانحہ 12 مئی مقدمات،انسداد دہشتگردی عدالت وسیم اختر کی عدم پیشی پربرہم ہو ...
سانحہ 12 مئی مقدمات،انسداد دہشتگردی عدالت وسیم اختر کی عدم پیشی پربرہم ہو گئی ، حاضری سے استثنیٰ ختم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمات میں وسیم اختر کی حاضری سے استثنیٰ ختم کردیا۔عدالت نے سابق میئرکراچی وسیم اختر کی عدم پیشی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگروسیم اختر آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو سخت عدالتی کارروائی کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی ،ملزم رئیس ماما،عمیر صدیقی سمیت دیگر پیش ہوئے،سابق میئرکراچی وسیم اختر کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہو گئی۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ وسیم اختر اب میئر نہیں رہے تو کیوں پیش نہیں ہو رہے ،عدالت نے کہاکہ اگروسیم اختر آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو سخت عدالتی کارروائی کریں گے، عدالت نے وسیم اختر کاحاضری سے استثنیٰ کاحکم نامہ واپس لیتے ہوئے منسوخ کردیا۔

واضح رہے کہ وسیم اختر کو11 مئی 2019 کو میئر کراچی ہونے کے باعث استثنیٰ ملاتھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -