میں نے جب بھی الیکشن لڑا، پاکستانی پاسپورٹ پر ہی لڑوں گا،زلفی بخاری کا احسن اقبال کے بیان پرردعمل

میں نے جب بھی الیکشن لڑا، پاکستانی پاسپورٹ پر ہی لڑوں گا،زلفی بخاری کا احسن ...
میں نے جب بھی الیکشن لڑا، پاکستانی پاسپورٹ پر ہی لڑوں گا،زلفی بخاری کا احسن اقبال کے بیان پرردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ میں نے جب بھی الیکشن لڑا، پاکستانی پاسپورٹ پر ہی لڑوں گا۔
زلفی بخاری نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے معاملے پر احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال کو خوفزدہ اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ،بیرون ملک پاکستانیوں کوانتخابات میں حصہ لینے کا حق میری خاطر نہیں دیاگیا ۔
زلفی بخاری نے کہاکہ سیاست میں کم ہوتی جگہ کی وجہ سے آپ کی پریشانی کابخوبی اندازہ ہے،میں نے جب بھی الیکشن لڑا، پاکستانی پاسپورٹ پر ہی لڑوں گا،آپ کو اورآپ کی پارٹی کو اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف ایجنڈا روکنا چاہئے۔