سری لنکا کے قریب بھارتی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی،عملے کا کیا بنا؟

سری لنکا کے قریب بھارتی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی،عملے کا کیا بنا؟
سری لنکا کے قریب بھارتی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی،عملے کا کیا بنا؟

  

کولمبو(آئی این پی) سری لنکا کے مشرقی ساحلی علاقے میں ایک بھارتی آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جس پر موجود عملے کے 23 افراد میں سے ایک ہلاک ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نیو ڈائمنڈ نامی یہ ٹینکر کویت کی مینا الاحمدی سے بھارتی پردیپ نامی بدرگاہ کےلیے محو سفر تھا جس میں اچانک آگ لگ گئی۔

سری لنکن عہدےدار رنجیت راجہ پکسا نے بتایا ہے کہ امدادی کاروائی شروع کر دی گئی ہے اور علاقے میں ایک طیارہ اور دو بحری جہاز روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ ٹینکر پر موجود عملے کے 23 افراد میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تیل کے سمندر میں بہنےسے بچاو کےلیے بعض تدابیر اختیار کی گئی ہیں جبکہ آگ لگنے کے اس واقعے کی تفتیش شروع کی گئی ہے ۔ ایک روسی بحری جہاز اور بھارتی ساحلی محافظوں کی کشتیاں بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -