بنگلہ دیش کی ایک مسجد میں پراسرار دھماکہ ، شہادتیں

بنگلہ دیش کی ایک مسجد میں پراسرار دھماکہ ، شہادتیں
بنگلہ دیش کی ایک مسجد میں پراسرار دھماکہ ، شہادتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد شہید ہوگئے ہیں، دھماکہ اس وقت ہوا جب جمعہ کی شام نمازی عبادت میں مصروف تھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طورپر گیس کے دھماکے میں مسجد میں موجود 12 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں افراد  بری طرح جھلس گئے ، ایمرجنس سروس کے مطابق ضلع ناریان گنج کے وسط میں موجود مسجد کے قریب اچانک آگ کے شعلے اٹھے  تاہم تحقیقاتی حکام کو شبہ ہے کہ ایئرکنڈیشن میں سپارکنگ ہوئی ہے  جس کے  بعد بجلی بھی منقطع ہوگئی ۔ ضلعی فائر چیف عبداللہ الریفن نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ لیک ہوتی گیس مسجد میں بھی جاتی رہی ، جب ان لوگوں نے کھڑکیاں اور دروازے بند کرکے اے سی آن کیا تو بجلی کا شارٹ سرکٹ ہوا جس کی وجہ سے مسجد کے اندر دھماکہ ہوگیا۔

ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ شہید ہونیوالے 12لوگ ان 37 افراد میں شامل تھے جنہیں تشویشناک حالت میں ڈھاکہ کے برنز ہسپتال لایا گیا تھا، تمام لوگ 70سے 80فیصد جلے ہیں۔