اپوزیشن کی بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں،جو آئینی طریقے سےنہ  آیا ہو وہ ۔۔۔رانا ثنا اللہ  نے وزیر ریلوے کو کھری کھری سنا دیں

اپوزیشن کی بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں،جو آئینی طریقے ...
اپوزیشن کی بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں،جو آئینی طریقے سےنہ  آیا ہو وہ ۔۔۔رانا ثنا اللہ  نے وزیر ریلوے کو کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کےرہنما رانا ثنا اللہ نے کہا  ہے کہ جو آئینی طریقے سے آیا نہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کر سکتا،اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں، آئے روز ریل حادثات اور ان میں اموات ہورہی ہیں ۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزیرریلوے شیخ رشیدکےبیان پرردِعمل میں سابق وزیرقانون پنجاب  راناثنااللہ نےکہا کہ شیخ رشید ہر روز بیٹھ کر ایک ہی منصوبے کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہیں، ہر ہفتے اسے پھر سے دوہراتے ہیں، دو سال میں کراچی سرکلر کی ایک اینٹ نہیں رکھی جاسکی، آخر کب اس پہلے مرحلے کی اینٹ رکھی جائے گی؟اس کا جواب دیں، تاریخ دینے کے ماہر کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے مرحلے کی اینٹ رکھنے کی تاریخ دیں۔انہوں نےکہاکہ جوآئینی طریقےسےآیانہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کرسکتا،اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں، آئے روز ریل حادثات اور ان میں اموات ہورہی ہیں ۔

واضح رہےکہ شیخ رشیدنےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے، اگرنوازشریف واپس نہ آئے تو شریف لیگ میں سے”ش“نکل جائے گا،نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ،یہ جلسہ جلوس کر سکتے ہیں لیکن دھرنا نہیں دے سکتے ،جس قسم کا اپوزیشن رویہ اپنائے گی اسی قسم کاان کیساتھ سلوک ہوگا،مولانا کے پیچھے لگ کر انہوں نے اپنی سیاسی عاقبت بندنہیں کرنی ،اپوزیشن ہمیشہ یہی کہتی ہے کہ ناقص پالیسیا ںہیں ،ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک پیچھے گیا،حکومت کیلئے کوئی خطرہ نہیں ،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،اِنہوں نے معیشت کو تباہ کیا جبکہ عمران خان ملک کو لے کر آگے نکلیں گے ۔