سعودی عرب نے اپنے ملک میں پاکستانی ڈرامے عربی ڈبنگ میں چلانے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے اپنے ملک میں پاکستانی ڈرامے عربی ڈبنگ میں چلانے کا اعلان کردیا
 سعودی عرب نے اپنے ملک میں پاکستانی ڈرامے عربی ڈبنگ میں چلانے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں پاکستان کے ڈرامے اور فلمیں عربی زبان میں ڈبنگ کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جمعہ کے روز سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف بن سعید المالکی نے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی۔  اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ پر نشر کرنے کے لیے پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی عربی زبان میں ڈبنگ کی جائے گی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ثقافتی تعاون دونوں برادر ملکوں کے عوام کے درمیان روابط کو بہتر بنائے گا، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ملکی سیاحت کی صنعت کی ترقی کے لیے پاکستان کے خوبصورت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔

مزید :

تفریح -علاقائی -اسلام آباد -