فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت،فیاض الحسن چوہان نےامن کو درپیش سب سے بڑے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے عالمی ضمیر جھنجھوڑ دیا 

 فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت،فیاض الحسن چوہان نےامن کو درپیش ...
 فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت،فیاض الحسن چوہان نےامن کو درپیش سب سے بڑے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے عالمی ضمیر جھنجھوڑ دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب دوسرےمذاہب اورعقائد کی توہین ہرگزنہیں،ایک دفعہ پھر فرانسیسی جریدےنےدوارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی،خاتم النبین حضرت محمدﷺ  کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالمی امن کو خطرے میں ڈالا گیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ایک دفعہ پھر فرانسیسی جریدے نے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی کوشش کی ہے،خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالمی امن کو خطرے میں ڈالا گیا ہے،پاکستان اس شرمناک حرکت کی شدید مذمت کرتا ہے،آزادی اظہار رائے کا مطلب دوسرے مذاہب اور عقائد کی توہین ہرگز نہیں، اسلام اپنے پیروکاروں کو تمام مذاہب، عقائد، انبیا اور الہامی کتب کے احترام کی تلقین کرتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نےجنرل اسمبلی سےخطاب میں بین المذاہب ہم آہنگی پرزوردیا جبکہ دنیاکواسلاموفوبیا اور نسل پرستی سےبچنے کی تلقین کی،عمران خان مغرب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کے حوالے اسلامی دنیا کو لیڈ کر رہے ہیں،اسلامی اخلاقی تعلیمات کے پرچار سے دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔