کاروبارمیں آسانیا ں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمران خان

کاروبارمیں آسانیا ں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمران خان
کاروبارمیں آسانیا ں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:عمران خان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کراچی میں تاجر اور کاروباری طبقے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کارروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔ حکومت کافرض ہے کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے مربوط پالیسی اختیارکی گئی۔ تعمیرات اور اس سے منسلک شعبوں کے فروغ سے روزگاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت کا مقصد کاروبار اور سرمایہ کاری کے نظام میں آٹومیشن لانا ہے۔تاجر وفد نے وزیراعظم کو کورونا کے حوالے سے کامیاب حکمت عملی پر مبارک باد دی اور کاروباری طبقے کو مراعات فراہم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید :

قومی -