کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ،بم نصب کرنے کا ماہر دہشت گرد گرفتار

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ،بم نصب کرنے کا ماہر دہشت گرد گرفتار
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ،بم نصب کرنے کا ماہر دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے کراچی کے علاقے گڈاپ سے خفیہ کارروائی کے بعد کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔گڈاپ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران افغانستان سے تربیت یافتہ کالعدم القاعدہ برصغیر کراچی کا اہم رکن گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت سعید اللہ عرف چھوٹی دنیا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ کراچی میں کسی بڑے سانحے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔گرفتار دہشت گرد کسی بھی نوعیت کا بم نصب کرنے کا ماہر تھا۔ملزم کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹرز کی تاریں اور 2 پستولیں بھی برآمد کیے گئے ہیں۔