جولائی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستانیوں سے کتنے کروڑ ڈالر منافع کما کر باہر بھیجا ؟سٹیٹ بینک نے تفصیلات بتا دیں

جولائی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستانیوں سے کتنے کروڑ ڈالر منافع کما کر ...
جولائی میں بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستانیوں سے کتنے کروڑ ڈالر منافع کما کر باہر بھیجا ؟سٹیٹ بینک نے تفصیلات بتا دیں

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے جولائی میں بیرونی سرمایہ کاری پر کمائے گئے 35 کروڑ 45 لاکھ ڈالرکا منافع واپس بھیجا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان  کے مطابق جولائی میں 34کروڑ ڈالر براہ راست سرمایہ کاری سے کماکر بیرون ملک بھیجے گئے جب کہ کیپٹل مارکیٹ سے کمائے گئے ایک کروڑ 43 لاکھ ڈالر  باہر بھیجے گئے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی میں 17کروڑ 97 لاکھ ڈالر منافع برطانیہ بھیجا گیا جبکہ امریکا بھیجے گئے منافع کا حجم 5 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہا، یورپ کے جزیرے مالٹا میں 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالر منافع بھیجا گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق چین کو جولائی میں بھیجے گئے منافع کا حجم ایک کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہا۔

مزید :

بزنس -