خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو وہ سہولت دینے کا اعلان کردیا کہ باقی صوبوں کے ملازمین بھی یہی مطالبہ کریں گے

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو وہ سہولت دینے کا اعلان کردیا کہ ...
خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو وہ سہولت دینے کا اعلان کردیا کہ باقی صوبوں کے ملازمین بھی یہی مطالبہ کریں گے

  

خیبر پختونخوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلا سود آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کو ذاتی گھر، سائیکل ، موٹرسائیکل اور گاڑی کی خریداری کیلئے بلا سود آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

سرکاری ملازمین کو 8 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرضہ بلا سود فراہم کیا جائے گا۔ گریڈ 17 سے اوپر کے ملازمین کو صرف گاڑی کی خریداری کیلئے قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے اس حوالے سے مراسلہ متعلقہ اداروں کو ارسال کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -