ٹیسلا کمپنی کے مالک نے ویڈیو گیمز کھیلنے کا سب سے بہترین فائدہ بتادیا

ٹیسلا کمپنی کے مالک نے ویڈیو گیمز کھیلنے کا سب سے بہترین فائدہ بتادیا
ٹیسلا کمپنی کے مالک نے ویڈیو گیمز کھیلنے کا سب سے بہترین فائدہ بتادیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو گیمز کو عموماً وقت کا زیاں خیال کیا جاتا ہے لیکن اب خلائی تحقیقاتی کمپنی سپیس ایکس اور الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے ویڈیو گیمز کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ تمام والدین اپنے بچوں کو ویڈیو گیمز کھیلتے دیکھ کر کڑھنے کی بجائے خوش ہوں گے۔ سی این بی سی کے مطابق گزشتہ دنوں لاس اینجلس میں الیکٹرانک انٹرٹینمنٹ ایکسپو کے نام سے ایک ویڈیو گیم کنونشن ہوا جس میں ایلن مسک نے بھی ایک تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ایلن مسک نے کہا کہ ”مجھ سمیت زیادہ تر سافٹ ویئر انجینئرز ویڈیو گیمز کھیلتے ہوئے پروگرامنگ کی طرف راغب ہوئے اور آج ان میں سے کئی دنیا کے بہترین پروگرامرز ہیں۔“

ایلن مسک نے کہا کہ ”میں لڑکپن میں بہت زیادہ ویڈیو گیمز کھیلا کرتا تھا اور یہی ویڈیو گیمز میری ٹیکنالوجی میں دلچسپی کی وجہ بنیں۔ اگر ویڈیو گیمز نہ ہوتیں تو میں شاید پروگرامنگ کی طرف کبھی نہ آتا اور مجھے کمپیوٹرز اور ٹیکنالوجی سے شاید کوئی دلچسپی نہ ہوتی۔میرے خیال میں ویڈیوگیمز نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنے کا انتہائی بہترین اور طاقتور ذریعہ ہیں۔ یہ نوجوانوں کی زندگی پر اتنے گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں کہ لوگوں کو شاید اس کا احساس ہی نہیں۔“ واضح رہے کہ ایلن مسک نے یہ باتیں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہیں۔ انہوں نے محض 12سال کی عمر میں سپیس فائٹنگ گیم ’بلاسٹر‘ (Blastar)بنائی اور پبلش کی۔ بعد میں انہوں نے یہ گیم ٹریڈ پبلی کیشن پی سی اور آفس ٹیکنالوجی میگزین کو 500ڈالر میں فروخت کر دی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک گیمنگ سٹارٹ اپ پر کام کیا جس کا نام ’راکٹ سائنس۔ فیٹ لوز آئرنی‘ (Rocket Science-fate loves irony)تھا۔ اس کے بعد ان کی دلچسپی الیکٹرک گاڑیوں اور خلائی تحقیقات کی طرف ہو گئی اور انہوں نے سپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -