سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد کراچی میں قتل کا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد کراچی میں قتل کا ملزم گرفتار
سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد کراچی میں قتل کا ملزم گرفتار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ دنوں دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک آدمی کو قتل کر ڈالا تھا۔ اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایس ایچ او زمان ٹاﺅن فاروق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ”ایک ملزم کو سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں شناخت کر لیا گیا ہے تاہم دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا اور اس کا چہرا بھی پورا کیمرے میں نہیں آیا۔“

فاروق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ”جس ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور دوسرے کو بھی جلد پکڑ لیا جائے گا۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش قتل کی واردات کا اعتراف کر لیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ مقتول کو گولی اس کے دوسرے ساتھی نے ماری تھی۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میرا ساتھی اس آدمی کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ اس نے مجھے اپنے ساتھ چلنے کو کہا اور میں چل دیا۔“پولیس کے مطابق یہ قتل ممکنہ طور پر ذاتی رنجش کا نتیجہ تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -