شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر میں دفنا دی، لیکن یہ کس کے لیے کیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر میں دفنا دی، لیکن یہ کس کے لیے کیا؟ جان کر آپ ...
شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر میں دفنا دی، لیکن یہ کس کے لیے کیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک آدمی نے ’دیوتا‘ کو خوش کرنے کے لیے اپنی بیوی کا سر کاٹ ڈالا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ روح فرسا واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر سنگراﺅلی کے نواحی گاﺅں باسودا میں پیش آیا ہے جہاں 50سالہ آدمی نے دیوتا کو خوش کرنے کے لیے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کا سر دھڑ سے الگ کیا اور پھر اس کے سر اور دھڑ کو گھر میں بنائے گئے ’پوجا روم‘ میں دفن کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ملزم اس واردات کے بعد گھر سے فرار ہو گیا۔ اس کے دو بیٹے تھے جو اگلی صبح جاگے تو انہیں جائے وقوع پر خون پڑا ملا اور پوجا روم کا فرش اکھڑا ہوا تھا اور مٹی پڑی تھی۔ جس سے انہیں شک گزرا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے آکر پوجا روم کا گڑھا واپس کھودا تو ان کی ماں کا سر اور دھڑبرآمد ہو گئے۔ بیٹوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کے باپ نے دیوتا کو خوش کرنے کے لیے چند روز قبل ایک بکری کی بھی بلی چڑھائی تھی اور ممکنہ طور پر اسی نے اب ان کی ماں کی بلی بھی چڑھا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے پردیپ شندے نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیاہے۔ اس نے بھی پولیس کو یہی بیان دیاکہ اس نے دیوتا کو خوش کرنے کے لیے اپنی بیوی کی بلی دی۔

مزید :

بین الاقوامی -