بھارت میں مظاہرین کنگنا رناوت کی تصاویر پر جوتیاں کیوں برسارہے ہیں؟ اداکارہ کے 2 جملوں نے ’آگ‘ لگادی

بھارت میں مظاہرین کنگنا رناوت کی تصاویر پر جوتیاں کیوں برسارہے ہیں؟ اداکارہ ...
بھارت میں مظاہرین کنگنا رناوت کی تصاویر پر جوتیاں کیوں برسارہے ہیں؟ اداکارہ کے 2 جملوں نے ’آگ‘ لگادی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی بے باکی اور بات منہ پر دے مارنے کی عادت کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں لیکن اب ہندو انتہاءپسند تنظیم شیو سینا اور ممبئی پولیس کے بارے میں بولا گیا سچ کنگنا رناوت کے گلے کا ہار بن گیا ہے اور ان کا ممبئی شہر میں داخل مسدود کرنے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق کنگنا رناوت نے اپنی ایک ٹویٹ میں ممبئی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ممبئی میں رہتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ پاکستانی کشمیر میں رہ رہی ہوں۔

ان کے اس بیان پر انہیں شیو سینا کی طرف سے دھمکیاں ملنی شروع ہو گئیں اور بھارتی ریاست مہاراشٹر کے وزیرداخلہ انیل دیش مکھ نے بھی بیان داغ دیا کہ ”کنگنا رناوت کو کوئی حق نہیں کہ وہ ممبئی میں رہیں، چنانچہ انہیں ممبئی میں واپس آنے سے روکا جائے گا۔“شیو سینا اور انیل دیش مکھ کے اس ردعمل پر کنگنا بھی کہاں چپ رہنے والی تھیں۔ انہوں نے ایک بار پھر ممبئی کو ’طالبان کے زیرقبضہ‘ علاقہ قرار دے ڈالا اور ایک ٹویٹ میں لکھا ڈالا کہ ”میں دیکھ رہی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھے دھمکا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ وہ مجھے ممبئی نہیں آنے دیں گے۔ چنانچہ میں نے اگلے ہفتے 9ستمبر کو واپس ممبئی آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں وقت بھی پوسٹ کر دوں گی کہ میں کس وقت ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈ کروں گی۔ کسی کے باپ میں ہمت ہے تو روک لے۔“ رپورٹ کے مطابق ممبئی میں کنگنا رناوت کے خلاف شیو سینا کے کارندے شدید احتجاج بھی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک احتجاج میں شیوسینا کی خواتین نے کنگنا کے پوسٹر کی جوتوں سے دھلائی بھی کر ڈالی تھی۔ 

مزید :

تفریح -