لاہور میں غیر لڑکے سے تعلق سے منع کرنے پر گونگی بہری لڑکی نے اپنی ماں کی جان لے لی

لاہور میں غیر لڑکے سے تعلق سے منع کرنے پر گونگی بہری لڑکی نے اپنی ماں کی جان ...
لاہور میں غیر لڑکے سے تعلق سے منع کرنے پر گونگی بہری لڑکی نے اپنی ماں کی جان لے لی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں ایک لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر گونگی بہری لڑکی نے اپنی ماں کو قتل کر ڈالا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ ہولناک وارات 22اگست کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاﺅن میں ہوئی جہاں 48سالہ بسمہ اللہ بی بی کو اس کی 20سالہ گونگی بہری بیٹی ’فجر‘ نے موت کے گھاٹ اتار دیا اور گھر سے فرار ہو گئی۔ ابتدائی طور پر پولیس کو بتایا گیا کہ مقتولہ کی بیٹی اس رات گھر پر ہی نہیں تھی جس رات یہ قتل ہوا، تاہم جب پولیس نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی تو اس میں فجر کو واردات کے بعد ایک آدمی کے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوتے ہوئے دیکھ لیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرنے کے لیے ایک آپریشن کیا اور بالآخر انہیں پکڑ لیا گیا۔ جب ملزمہ سے تفتیش کی گئی تو اس نے اشاروں کی زبان میں اپنی ماں کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ فجر نے اشاروں کی زبان میں بتایا کہ وہ اپنے آشنا کے ساتھ وقوعے کی رات بھاگنے جا رہی تھی اس کی ماں جاگ گئی اور دونوں میں جھگڑا ہو گیا، جس پر فجر نے اپنی ماں کے سر میں ہتھوڑا مارا اور وہ بے ہوش ہو کر گر گئی۔ اس کے بعد فجر نے چھری اس کے پیٹ میں گھونپ دی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کے ساتھی کا نام عظیم ہے جس کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے، جن سے منع کرنے پر اس نے ماں کو قتل کیا۔ ملزمہ عظیم کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔ عظیم بھی گونگا بہرہ ہے۔ دونوں ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے اور وہیں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوئی۔تاہم فجر کی ماں نے ان کی شادی کی مخالفت کر دی۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -