اسلام آباد میں نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر 

اسلام آباد میں نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر 
اسلام آباد میں نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارالحکومت میں نئی گاڑی خریدنے پر رجسٹریشن کے لئے اب ایکسائز آفس کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے۔اسلام آباد کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد کے شہریوں کو سہولت دینے اور چوروں کا راستہ روکنے کے لئے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے گاڑیوں کے شورومز میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب اسلام آباد کے شہریوں کو اپنی نئی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے ایکسائز کے دفاتر کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے بلکہ انہیں گاڑیوں کے شو رومز میں ہی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس اقدام سے اسلام آباد میں جہاں گاڑیوں کی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی وہی گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا راستہ بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائے گا۔ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا تھا کہ اب کوئی بھی نئی گاڑی اسلام آباد کے کسی بھی شوروم سے بغیر جسٹرڈ ہوئے نہیں نکلے گی، ہمارے اس اقدام سے جتنے بھی فراڈ اور ڈبلنگ کے کیسیز ہیں ان سے ہمیشہ کےلئے چھٹکارا مل جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -