شہباز شریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ اور نا تجربہ کاروں  کے  رحم و کرم پر ہے،حمزہ  شہباز بزدار حکومت پر برس پڑے

 شہباز شریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ اور نا تجربہ کاروں  کے  رحم و کرم پر ...
 شہباز شریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ اور نا تجربہ کاروں  کے  رحم و کرم پر ہے،حمزہ  شہباز بزدار حکومت پر برس پڑے

  

شیخوپورہ(آئی این پی)قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ  شہباز شریف نے کہا کہ سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کا پنجاب آج سیاسی نابالغ اور ناتجربہ کاروں پہ رحم و کرم پر ہے لاہور کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں لاہور مکمل ڈوب گیا ہے واسا ضلعی انتظامیہ سمیت حکومتی مشینری کہی بھی نظر نہیں آ رہی بزدار حکومت نے مون سون سے قبل کوئی حکمت عملی تیار نہ کی ہے میڈیا قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کر رہا ہے لاہور کی سڑکوں پر کء روز سے بارشی پانی ڈینگی کی افزائش نسل کا سبب بنے گا۔

 رکن صوبائی اسمبلی  میاں عبدالرؤف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ مریم نواز سمیت کیپٹن(ر) صفدر اور دیگر لیگی رہنماؤں اورکارکنوں کےخلاف ایف آئی آرمیں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، حکومت کا اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ،مسلم لیگ ن کی جنگ اقتدار کے حصول کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کے پاس نہیں ہے، مسلم لیگ ن اے پی سی میں ملکی وعوامی مسائل کی نشاندہی کرے گی۔ انہوں نےکہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا اور لاہور ہائی کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -