لڑکی نے کباڑیے کو ہوٹل بلایا، پھر اس پر آبروریزی کا الزام لگاکر کتنے پیسے مانگ لیے؟ ایسا طریقہ واردات کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

لڑکی نے کباڑیے کو ہوٹل بلایا، پھر اس پر آبروریزی کا الزام لگاکر کتنے پیسے ...
لڑکی نے کباڑیے کو ہوٹل بلایا، پھر اس پر آبروریزی کا الزام لگاکر کتنے پیسے مانگ لیے؟ ایسا طریقہ واردات کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

  

حصار (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک گروہ کی جانب سے آبرو ریزی کا جھوٹا الزام لگا کر کباڑیے کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 2 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انیل کمار نامی کباڑیے نے پولیس کو درج کرائی گئی شکایت میں بتایا کہ اس کی ایک لڑکی سے پرانی جان پہچان ہے، اس لڑکی نے کہا کہ مل کر کباڑ کے کاروبار کو بڑھاتے ہیں، اس معاملے پر مزید بات کرنے کیلئے ہوٹل آجاؤ۔

شکایت کنندہ کے مطابق جب وہ ہوٹل پہنچا تو وہاں ایک اور لڑکی موجود تھی ، جب میں نے اس سے میری پہچان والی لڑکی کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ آرہی  ہے۔

نوجوان کے مطابق ہوٹل میں موجود لڑکی نے اس سے موبائل فون اور 40 ہزار روپے چھین لیے اور اسے بھگادیا۔ بعد ازاں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا سوربھ میرے گھرآئے اور مجھے بلیک میل کرنے لگے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میں نے ایک لڑکی کی آبرو ریزی کی ہے جس کا ان کے پاس ثبوت موجود ہے۔ ملزمان نے متاثرہ شخص سے 5 لاکھ روپے میں معاملہ رفع دفع کرنے کی آفر کی۔

پولیس نے متاثرہ کباڑیے کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے 2 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم لڑکے کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 موبائل فون، ساڑھے تین ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی سکوٹی برآمد کی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -