بلوچستان کی خاتون صحافی نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل 

بلوچستان کی خاتون صحافی نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل 
بلوچستان کی خاتون صحافی نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل 

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں نا معلوم دہشت گردوں نے صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کےمطابق  پی ٹی وی بولان میں مارننگ شو کی میزبان اور معروف خاتون صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کو  نامعلوم دہشت گردوں نے  تربت میں گولیاں مار کر زخمی کر دیا تاہم مقامی ہسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔شاہینہ شاہین بلوچ  پی ٹی وی بولان میں مارننگ شو کی میزبان تھیں جبکہ بلوچی میگزین "دزگہار" کی ایڈیٹر اور ایک فنکارہ بھی تھیں۔ شاہینہ شاہین بلوچ صنفی مساوات پر یقین رکھتی تھیں اور انہوں نے بلوچستان میں خواتین کے استحکام کے لئے مہم چلائی تھی۔پولیس کے مطابق شاہینہ شاہین کو تربت میں قتل کیا گیا، مقتولہ شاہینہ شاہین بلوچ کو تین گولیاں لگی ہیں،اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -تربت -