ڈونلڈ ٹرمپ نے مرے ہوئے امریکی فوجیوں کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ نئے تنازعے میں پھنس گئے 

ڈونلڈ ٹرمپ نے مرے ہوئے امریکی فوجیوں کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ نئے ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے مرے ہوئے امریکی فوجیوں کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ نئے تنازعے میں پھنس گئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی صدر نے اب تک سب سے متنازع بیان دیتے ہوئے امریکا کی جنگوں میں مرنے والوں کو ناکام قرار دینے کے ساتھ ساتھ صدارتی انتخابات میں اپنے حریف جو بائیڈن کو امریکی کمانڈر ان چیف کے عہدے کے لیے 'ان فٹ' قرار دے دیا ہے۔بائیڈن نے امریکی صدر کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں صدر یا جس بھی سیاستدان کے ساتھ کام کیا ہے تو مجھے کبھی بھی کسی کے بیان سے اتنا صدمہ نہیں پہنچا اور اگر یہ بات درست ہے تو یہ انتہائی بدنامی کا باعث ہے۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق دوسری جانب ٹرمپ نے اس بات پرمعافی نہ مانگنے کا اعلان کرتے ہوئے خبر کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

 نومبر 2018 میں دورہ فرانس کے دوران امریکی صدر نے ہلاک اور پکڑے گئے امریکی فوجیوں کے لیے انتہائی شدید الفاظ کا استعمال کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران جب ٹرمپ سے امریکی فوجیوں کے قبرستان کے شیڈول دورے کا کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں قبرستان کیوں جاو¿ں؟ یہ ناکام لوگوں سے بھرا ہوا ہے۔بعدازاں وائٹ ہاو¿س نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ خراب موسم کی وجہ سے صدر ٹرمپ کا یہ دورہ منسوخ کردیا گیا تھا کیونکہ شدید دھند کی وجہ سے پیرس سے سفر خطرناک ثابت ہو سکتا تھا اور 90منٹ کا سفر مناسب نہیں تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -