وزیر اعلیٰ سندھ نےایسے بیوروکریٹ کو شہر قائد کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی خوشی سے جھوم اٹھے

وزیر اعلیٰ سندھ نےایسے بیوروکریٹ کو شہر قائد کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا کہ ...
وزیر اعلیٰ سندھ نےایسے بیوروکریٹ کو شہر قائد کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی خوشی سے جھوم اٹھے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ  نےسیکریٹری بلدیات سندھ افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹر کراچی تعینات کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی سیکریٹری بلدیات افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹر کراچی تعینات کر دیا  ہے اوران کی  تعیناتی کانوٹیفکیشن   بھی جاری کر دیا گیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی نے افتخار شلوانی کا اچھا انتخاب کیاہے، امید ہے افتخارشلوانی کراچی کیلئے اچھے ایڈمنسٹرثابت ہوں گے۔افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس سے قبل سندھ میں کمشنر کراچی، محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت وپیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -