نواز شریف کی وطن واپسی کب ہو گی؟مسلم لیگ ن نے حیران کن اعلان کردیا 

 نواز شریف کی وطن واپسی کب ہو گی؟مسلم لیگ ن نے حیران کن اعلان کردیا 
 نواز شریف کی وطن واپسی کب ہو گی؟مسلم لیگ ن نے حیران کن اعلان کردیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے، مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں مکمل متحد ہے،نواز شریف کی صحت اور  زندگی کا فیصلہ ٹی وی شوز میں نہیں ہو سکتا،نواز شریف کے علاج کی رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں اور آئندہ بھی رپورٹس عدالت میں جمع  کرائیں گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسابق وزیر داخلہ  احسن اقبال نےکہا کہ نوازشریف  کو سیاحتی یا گھومنے پھرنے کی بجائےسنگین صورتحال پر اجازت ملی تھی کہ وہ باہر علاج کےلئے جائیں،وہ اپنے مکمل علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے،انشاءاللہ بہت جلد اللہ تعالیٰ انہیں صحتیاب کریں گے اور جونہی ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا کہ ان کا مکمل علاج ہوچکا ہے اور وہ مکمل صحتیاب ہیں تو وہ پاکستان میں عوام کے درمیان ہونگے.

مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کو درخواست کی جائے گی کہ معالجین کی اجازت ملنے تک وہ اپنا علاج جاری رکھیں اور علاج مکمل کروانے کے بعد ہی واپس آئیں۔مسلم لیگ(ن)کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک گئے تو کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں علاج کی سہولتیں معطل رہیں،ہمیں توقع ہے کہ نواز شریف کی صحت پر عدلیہ بھی ان چیزوں کو ملحوظ خاطر رکھے گی،نواز شریف نے اپنی بیمار اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑا کر قانون کی عملدرای کے لئے وطن واپس آئے تھے، جوں ہی ڈاکٹروں نے ان کے مکمل علاج کا سرٹیفکیٹ دیا تو وہ فورا واپس آ جائیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی غیرموجودگی میں ان کے مقدمات کی قانونی پیروی جاری رہ سکتی ہے،پارٹی کی متفقہ رائے سے یہ فیصلہ کر کے نواز شریف کو اپنا علاج مکمل کروانے کی درخواست کی جا رہی ہے،نواز شریف کی صحت اور  زندگی کا فیصلہ ٹی وی شوز میں نہیں ہو سکتا، نواز شریف کے علاج کی رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی گئی ہیں اور آئندہ بھی کراوا  دی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت علاج کے لئے ملی تھی،جب معالجین صحت یابی کا فیصلہ کریں گے تو ہی وہ واپس آئیں گے۔عدالتی معاملات پر ہماری قانونی ٹیم ہی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں مسلم لیگ ن کی تجاویز پر دوبارہ اجلاس ہو گا۔ہم اس حکومت کو اتنا موقع دینا چاہتے ہیں کہ عوام ان حکمرانوں کی اصلیت دیکھ لیں۔آج عوام کو حکومت کی اصلیت پتہ چل گئی ہے۔انڈہ مرغی سے شروع ہونے والی معیشت اب بھنگ معیشت تک پہنچ گئی ہے۔عمران خان کی کابینہ میں جو لوگ بیٹھے ہیں، ان کے بارے میں دونوں آپس میں کیا کہتے رہے ہیں وہ دیکھ لیں۔ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں مکمل متحد ہے

مزید :

قومی -