کراچی کے لیے اعلان کردہ 11سو ارب روپے کے پیکج میں سندھ حکومت نے کتنے سو ارب روپے دیے؟بلاول بھٹو نے حیران کن بات بتا دی

کراچی کے لیے اعلان کردہ 11سو ارب روپے کے پیکج میں سندھ حکومت نے کتنے سو ارب ...
کراچی کے لیے اعلان کردہ 11سو ارب روپے کے پیکج میں سندھ حکومت نے کتنے سو ارب روپے دیے؟بلاول بھٹو نے حیران کن بات بتا دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کے کراچی کیلئے اعلان کردہ 1100 ارب روپے کے پیکج میں سے 800 ارب روپے کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے مسائل حل کرسکتے ہیں، وفاق سے اپنا حق لینا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے بعد کراچی کے نئے ضلع کیماڑی کے سب ڈویژن ماڑی پور میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔اس دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کراچی کی ترقی کے لیے اچھی شروعات ہے، سندھ کے عوام کو ریلیف کے کاموں میں مدد کی ضرورت ہے لہٰذا وزیراعظم عوام کی مدد کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے دور میں جب سیلاب آیا تو وطن کارڈ سے مدد کی، لوگوں کی جان و مال، فصلوں کانقصان ہوا ہے، ہر قدم پر ان کی مدد کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم بھی اس معاملے پر ہمارا ساتھ دیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -