سلائی کڑھائی سکھانے کا جھانسہ دے کر 30 لڑکیوں کو اغوا کرکے قید کرلیا گیا

سلائی کڑھائی سکھانے کا جھانسہ دے کر 30 لڑکیوں کو اغوا کرکے قید کرلیا گیا
سلائی کڑھائی سکھانے کا جھانسہ دے کر 30 لڑکیوں کو اغوا کرکے قید کرلیا گیا

  

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست گجرات میں پولیس نے جھینگا مچھلی کی فیکٹری سے قید میں رکھی گئی 30 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق تمام لڑکیوں کو منجو بین نامی خاتون سلائی کڑھائی کا کام سکھانے کا جھانسہ دے کر ریاست جھاڑ کھنڈ سے اغوا کرکے لائی اور انہیں جھینگا مچھلی کی فیکٹری میں قید کردیا۔ لڑکیوں سے اس فیکٹری میں جبری مشقت لی جارہی تھی۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری سے 30 لڑکیوں کو بازیاب کرلیا۔ ان لڑکیوں کو گزشتہ ایک ماہ سے فیکٹری میں ہی قید رکھا گیا تھا۔ اس سلسلے میں نہ صرف گجرات بلکہ ریاست جھاڑ کھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -