" سشانت سنگھ راجپوت سارہ علی خان کو پرپوز کرنے والے تھے لیکن ۔۔۔ " حیران کن انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے فارم ہاؤس کے کیئر ٹیکر نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی اداکار سارہ علی خان کو پرپوز کرنا چاہتے تھے۔
فارم ہاؤس کیئر ٹیکر رئیس کے مطابق سشانت اور سارہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، دونوں اکثر فارم ہاؤس پر آتے اور کئی کئی دن رہتے تھے۔ دونوں جب تھائی لینڈ کے دورے سے واپس آئے تب بھی سیدھا فارم ہاؤس پر ہی آئے تھے۔
رئیس کے مطابق سارہ علی خان پہلی بار 2018 میں فارم ہاؤس پر آئیں، ان کا رویہ بہت ہی اچھا ہوتا تھا، وہ مجھے رئیس بھائی اور کام کرنے والی آنٹی کو موسی کہہ کر بلاتی تھیں۔ سشانت انہیں کیرالہ کے دورے کے دوران پرپوز کرنے والے تھے۔
فارم ہاؤس کیئر ٹیکر کے مطابق سشانت اور سارہ کا کیرالہ کا دورہ منسوخ ہوگیا جس کے بعد یہ خبریں آئیں کہ دونوں کا بریک اپ ہوگیا ہے۔ یہ فروری 2019 کا واقعہ ہے اور اس کے بعد سارہ علی خان دوبارہ کبھی فارم ہاؤس پر نہیں آئیں۔