وزیر اعظم نے کاروباری طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی 

وزیر اعظم نے کاروباری طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی 
وزیر اعظم نے کاروباری طبقے کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  کاروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،حکومت کا فرض ہے کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کرے،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  سے تاجر اورکاروباری طبقے کے وفد نےکراچی میں ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزراء اسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی ، فیصل واوڈا، گورنر سندھ عمران اسماعیل, مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجوتھے،کاروباری وفد میں آصف اکرام، نجیب بلگموالا، اعظم فاروق، بشیر علی محمد، فیصل مقبول شیخ، طارق شفیع اور محمد علی تابا شامل تھے،وفد نے وزیر اعظم کو کوویڈ وبا کے حوالے سے کامیابی حکمت عملی  پر مبارکباد دی اور کاروباری طبقے کو مراعات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کاروباری طبقہ ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور حکومت کا فرض ہے کہ ان کو تمام سہولیات فراہم کرے،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔  وزیر اعظم نے کہا کے کوویڈ وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط پالیسی اختیار کی گئی جس میں بیماری سے عوام کا تحفظ اور ساتھ ساتھ معیشت کے پہیے کی روانی کو یقینی بنانا ضروری تھا۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیرات اور اس سے منسلک شعبوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، حکومت کا مقصد  کاروبار اورسرمایہ کاری کے نظام میں آٹومیشن لانا ہے جس کی بدولت کاروباری حضرات کو کم سے کم وقت میں اور شفاف طریقے سے کاروبار کرنا ممکن ہو سکے گا۔ وفد نے وزیر اعظم کو برآمدات کے فروغ, ٹیکس اصلاحات،  کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔