محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قوم سے دعائے صحت کی اپیل

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قوم سے دعائے صحت کی اپیل

  

لاہور (سٹی رپورٹر)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اس وقت شدید علیل ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کریں تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو سکیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ میں نے دل و جان، خون، پسینہ سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ کوئی غلط کام نہیں کیا اور نا ہی میرے محب وطن ساتھیوں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔ میرا اللہ میرا گواہ ہے میں جہاں چاہتا چلا جاتا اور کھرب پتی ہوجاتا لیکن مجھے پاکستان عزیز تھا اور اس ملک کی حفاظت و سلامتی کے لئے سب کچھ چھوڑ کر واپس اپنے وطن آگیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ اس وقت میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہوں۔ انہوں نے وصیت کی کہ میری وفات کے بعد پورے پاکستان کے ہر شہر، ہر گاؤں، ہر گلی کوچے میں میرے لئے نماز جنازہ ادا کی جائے اور دعائے مغفرت کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -