پی ڈی ایم اے اور پارکو کے درمیان حادثات کی روک تھام کیلئے معائدہ

پی ڈی ایم اے اور پارکو کے درمیان حادثات کی روک تھام کیلئے معائدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(اپنے نمائندے سے)پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور پارکو کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب، ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڈ، ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق محمود فاروقہ، ڈائریکٹر آپریشنز نثار احمد اور پارکو کے افسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پارکو کے ساتھ معاہدے کا مقصد پنجاب میں کمپنی کے تحت تیل اور گیس کی پائپ لائنز کے نزدیک حادثات پر کنٹرول ہے۔ پارکو پنجاب میں کروڈ آئل اور گسولین آ ئل سپلائی کا آ غاز کر رہی ہے ریلیف کمشنر بابر حیات تارڈ کا کہنا تھا کہ معاہدہ کے تحت پارکو اور پی ڈی ایم اے آئل لائنز کے سبب حادثات میں نقصانات سے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں۔ گیگیس لائنز کے پھٹنے یا آ ئل لیکج کی صورت میں فریقین مل کر نقصانات کے ازالے کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران شہروں سے بارشی پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنانے کے لیے بہترین خدمات سر انجام دیں۔ سموگ پر کنٹرول کی کاروائیاں بھی سال کے دوران مسلسل جاری رکھی گئیں۔