التوا کا شکار یونیورسٹی روڈ تا پلوسی سلپ روڈ کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل
پشاور (سٹی رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت اجلاس تین سالوں سے التوا کا شکار یونیورسٹی روڈ تا پلوسی روڈ سلپ روڈ کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل پی ڈی آے کو جلد سے جلد روڈ پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری ترقیاتی منصوبہ میں روڑے اٹکانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی سلپ روڈ کی تعمیر سے سپین جماعت چوک میں ٹریفک کا مسلۂ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسودتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے یونیورسٹی روڈ سپین جماعت چوک میں ٹریفک کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے سے معلوم کیا تو ان کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ٹریفک کی۔روانی کیلئے اسی جگہ پر یونیورسٹی روڈ تا پلوسی روڈ سلپ روڈ بنانے کی منظوری دی ہے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ پی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے مابین تین سالوں سے تنازعہ چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے منصوبہ التوا کا شکار ہے اور اس کی وجہ سے پورے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی صبح سے لیکر شام تک شدید متاثر ہو رہی ہے جس پر کمشنر پشاور ڈویژن نے ہفتے کے روز ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹ آصف خان سیکٹری ہائر ایجوکیشن داود احمد چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈپٹی کمشنر پشاور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے اور علاقہ معززین نے شرکت کی اجلاس میں تمام فریقین کو اپنا اپنا موقف سننے کے لئے پورا پورا وقت دیا گیا جس کے بعد کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی جانب سے ضامن بننے اور تمام فریقین کے۔تحفظات دور ہونے کے بعد باہمی رضامندی سے سلپ روڈ بننے پر اتفاق کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سلپ روڈ بننے کیلئے فریقین کے متفق ہونے اور ان پر اعتماد کرنے پر تمام فریقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پختون روایات کے تحت تمام تنازعات ختم کر کے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے مل جل کر کام کرینگے انہوں نے مذید کہا عوام کی فلاح کے منصوبوں میں روڑے اٹکانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی سلپ روڈ کی سے سپین جماعت چوک میں ٹریفک کا مسلۂ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا۔