ہری پور میں درندہ صفت شخص سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار

Sep 05, 2022 | 06:55 PM

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) قرب قیامت کی نشانی ہے کہ ہری پور میں ایک درندہ صفت شخص کو اپنی سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق 57سالہ ملزم صابر رفیق الدین نگر سملان کا رہائشی ہے، جس نے چند دن قبل اپنی بیٹی کو گھر میں ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 
ہفتے کے روز متاثرہ لڑکی صدر پولیس سٹیشن گئی اور باپ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے اس کے باپ کے ساتھ بھائیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن چند روز قبل اپنے آشنا کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی تھی۔ وقوعے کی رات وہ اپنے کمرے میں سو رہی تھی جب اس کا باپ کمرے میں آ گیااور اسے کہا کہ اس نے بہن کو گھر سے بھگانے میں مدد دی ہے۔ 
لڑکی بتاتی ہے کہ ”میرے باپ نے مجھ سے کہا کہ تم نے اپنی بہن کو گھر سے بھگایا ہے لہٰذا میں تمہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بناﺅں گا۔ اس کے بعد اس نے زبردستی مجھے دو بار ہوس کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد میں نے چیخنا چلانا شروع کر دیا جس پر میری ماں کمرے میں آ گئی اور میرے باپ کے ساتھ لڑائی شروع کر دی۔ اس کے بعد میرے باپ نے مجھے کمرے میں بند کر دیا اور میرے بھائیوں نے میری ماں کو دھمکی دی کہ وہ اس واقعے کے متعلق کسی کو نہ بتائے۔“ رپورٹ کے مطابق واردات کے چند دن بعد لڑکی کو گھر سے بھاگنے کا موقع ملا اور وہ پولیس سٹیشن پہنچ گئی۔

مزیدخبریں