شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شمالی وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سیکیورٹی فورسز  نے  شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران چار دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت پاک فوج کے پانچ  جوان شہید ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں  میں  کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز،حوالدار غلام علی شامل، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ  شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 26 سالہ کیپٹن عبدالولی شہید کا تعلق وانا جنوبی وزیرستان سے ہے۔ شہید ہونے والے 45 سالہ نائب صوبیدار نواز کا تعلق ایبٹ آباد ، 34 سالہ حوالدار غلام علی شہید کا تعلق سرگودھا سے ہے۔  شہدا میں شامل 33 سالہ لانس نائیک الیاس اور 29 سالہ سپاہی ظفراللہ کا تعلق میانوالی سے ہے۔ 

پاک فوج کے ترجمان  نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔