بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل،ملزم اعجاز شاہ کی ضمانت منظور
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں اسلامیہ یونیورسٹی جنسی ہراسگی و منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،سماعت لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں جسٹس محمد طارق ندیم کی عدالت میں ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
جسٹس محمد طارق ندیم نے ملزم کی ضمانت منظور کی جس کے بعد چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو آج سنٹرل جیل سے رہا کردیا جائے گا۔
یادرہے کہ چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو 20 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ سی آئی اے پولیس نے اعجاز شاہ کو منشیات اور ممنوعہ جنسی ادویات کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔