اسلام آباد میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا

اسلام آباد میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا
اسلام آباد میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (جازب صدیقی) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نےوفاقی دارالحکومت کے علاقےF-6/2 میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز F-7/4 میں سافٹ ویئر ٹیکنالونی سنٹر کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قیام کا مقصد نوجوانوں کو درکار وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی سنٹرز  نہ صرف تعلیم اور صنعت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے بلکہ کاروبار کے لیے انکیوبیٹر کا کام بھی کریں گے۔ اس موقع پر سیکرٹری برائےوزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت  محی الدین احمد وانی نےمنصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہایہ اقدام اسلام آباد میں ایک متحرک ٹیک ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ 

خیال رہے کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد کے 5 ماڈل کالجز میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کیے گئے ہیں، جہاں تیز ترین انٹرنٹ، بجلی اور ایئر کنڈیشن کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔