8 ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 42 ہزار بجلی چور گرفتار
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا۔ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قانون شکنوں کیخلاف لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر سخت قانونی کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا رواں سال یکم جنوری سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 41 ہزار 995 ملزمان گرفتار کیا گیا، بجلی چوری کرنیوالے ملزمان کے خلاف 73 ہزار 515 مقدمات درج کئے گئے۔ بجلی چوری کے 48056 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے۔، 6632 قانون شکنوں کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 21483 بجلی چور گرفتارہوئے۔
جن کیخلاف21911 مقدمات درج کئے گئے، 6553 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بجلی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں اور چالاننگ کی شرح کو مزید بہتر بنانے کی ہدا یت دیتے ہوئے کہا بجلی چوری مقدمات کے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے۔