شیخوپورہ: تھانہ فیکٹری ایریا سے 395 مقدمات کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شیخوپورہ میں تھانہ فیکٹری ایریا سے 395 مقدمات کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ مقدمات کا ریکارڈ غائب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر ذوالفقار علی، سب انسپکٹرمحمد طاہر، ندیم جاوید، ساجد شاہ اور عبدالجبار پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔