باغبانپورہ میں 2شہریوں کو اغواء کر لیا گیا
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)باغبانپورہ کی حدود سے نا معلوم 4 موٹر سائیکل سواروں نے عرفان اشرف،ماجد لیاقت کو اغواء کر لیا۔باغبانپورہ پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے متاثرہ کے والد محمد اشرف کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف فوری اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ایس ڈی پی او باغبانپورہ چو دھر ی مقصو د گجر کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی مغویان کو جلد بازیاب کروا لیا جائیگا۔