اقدام قتل کاملزم احمد خان عرف جنگی گرفتار، آلہ قتل برآمد
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔انچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی سید علی نقی کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر تے ہو ئے اقدام قتل کاملزم احمد خان عرف جنگی کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیاملزم نے شہری زبیر احمد کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔
اورموقع سے فرار ہو گیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منزہ کرامت نے کہا ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔