آن لائن فراڈ کرنیوالا گینگ گرفتار،لاکھوں کی نقدی برآمد
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اے ایس پی ٹا ؤن شپ ڈاکٹر خدیجہ نے پریس کانفرنس کر تے ہو ئے بتا یا کہ آن لائن فراڈ کرنیوالا گروہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ملزمان تاجر وں سے تعلقات استوار کرتے پھر خریداری کر کے فراڈ کرتے تھے۔ملزمان خریداری کی جعلی واٹس ایپ اور جیز کیش سلپ بنا کر بھجوا دیتے تھے۔ملزمان میں حاجی صدیق، عثمان علی، عباد اور آصف شامل ہیں۔
ملزمان کے ڈکیتی، فراڈ سمیت متعدد مقدمات میں چالان ہو چکے ہیں۔ملزمان کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی اور ہتھایا جانے والا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔