ایشال فیاض نے اداکاری کو مشکل قرار دے دیا
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ایشال فیاض نے اداکاری کو مشکل قرار دے دیا۔حالیہ دیئے گئے ایک انٹرویو میں ایشال فیاض نے کہا کہ ویسے تو ہر کام محنت سے ہی ممکن ہے لیکن اداکاری کے مقابلے میں مجھے ماڈلنگ آسان لگتی ہے کیونکہ اس میں میک اَپ، فوٹوگرافی اور کپڑوں کا زیادہ کمال ہوتا ہے، تاہم اداکاری میں مکمل طور پر خود محنت کرنا پڑتی ہے اور میں محنت پر یقین رکھتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ماڈلنگ یا اداکاری میں سے مجھے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑے تو میں اداکاری کو ہی چنوں گی، اداکاری ہو یا ماڈلنگ میں اپنی پوری محنت سے اچھا کام کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مداح فنکاروں کو فالو کرتے ہیں اور ان کے ہر قدم سے متاثر بھی ہوتے ہیں۔
اس لیے فنکار بننے کے بعد ہمارے کندھوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔