مونگ وماش کی کاشت سے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا،ماہرین

  مونگ وماش کی کاشت سے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا،ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(این این آئی):محکمہ زراعت پنجاب  نیکاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر مونگ و ماش کی کاشت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار موسم خریف کے دوران جلد پک کرتیار ہونییوالی مونگ و ماش کی فصل کا شت کرکے جہاں کثیر زرمبادلہ کما سکتے ہیں، وہیں ملک سے دالوں کی کمی کو دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔محکمہ زراعت توسیع  سیالکوٹ  کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد محمودنے بتایا کہ کاشتکار زمین کی تیاری کیلئے گہر اہل چلا کر زمین کو نرم و بھربھرا کرلیں۔

اور فصل کو قطاروں میں کاشت کیاجائے تاکہ گوڈی کرنے اور جڑی بوٹیوں کی تلفی میں آسانی رہے۔ انہوں نے کہاکہ فصل کے اگا سے پہلے بوٹی مار زہروں کا سپرے بھی ضروری ہے۔

 انہوں نے کہاکہ اگر دالوں کو وٹوں پر کاشت کیاجائے تو ان کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہو سکتاہے جبکہ موسم برسات میں ہونے والی بارشوں سے بھی فصل محفوظ رہتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جب مونگ اور ماش کی فصل پر پھولوں کے آنے کا مرحلہ شروع ہو تو ماہرین زراعت کی مشاورت سے آبپاشی کاسلسلہ بھی شروع کردینا چاہیے۔

مزید :

کامرس -