پاکستان میں کابلی چنے کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوگیا
فیصل آباد(این این آئی)پاکستان میں کابلی چنے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف ممالک سے کابلی چنے کی درآمد شروع کردی گئی ہے جبکہ غیر ملکی درآمد پر انحصار ختم کرنے کے لئے کاشتکاروں کو کابلی چنے کا زیر کاشت رقبہ بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس ضمن میں ماہرین زراعت اور محکمہ زراعت کو بھی خصوصی ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔ جامعہ زرعیہ کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ ملکی ضروریات میں اضافہ کے باعث چنے اور مسور کے زیر کاشت رقبہ کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔