چیمبر الیکشن،الحاج منظور حسین جعفری کارپوریٹ کلاس کی نشست پرحصہ لینگے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب کے سینئر ترین حج آرگنائزراور معروف کاروباری شخصیت کاروان حسینی کے چیف ایگزیکٹو الحاج منظور حسین جعفری چیمبر آف کامرس لاہور کے 24ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی نشست پر حصہ لیں گے۔ الحاج منظور حسین جعفری پیاف پائنر پراگریسو الائنس کے امیدوار ہیں میاں انجم نثار نے الحاج منظور حسین جعفری کی ٹریڈ کے لئے تاریخ ساز خدمات کو سامنے رکھتے ہ وئے ان کے نام کی منظوری دی ہے کاغذات نامزدگی درست دیئے جانے کے بعد الحاج منظور جعفری نے اظہار تشکر کرتے ہوئے پیاف پائنر، پرگریسوکے قائدین کا بالعموم اور چیئرمین میاں انجم نثار کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے چیمبر آف کامرس کے ممبران سے ووٹ دینے کی عاجزانہ درخواست کی ہے اور کہا ہے آپ کے ووٹ کی لاج رکھوں گا اور میاں انجم نثار کی قیادت میں حج، عمرہ ٹریڈ کے مسائل کے لئے جامع پلان دوں گا ممبران پورے پینل کو ووٹ دیں تاکہ مل کر کام کر سکیں۔