محکمہ اوقات کی ماہ ربیع الاوّل منانے کی تیاریاں شروع
لاہور(خبر نگار)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ماہ ِربیع الاوّل میں شایان ِ شان تقریبات کے انعقاد کیلئے ڈائریکٹر جنرل مذہبی اموراوقاف خالد محمود سندھو کی سربراہی میں سیرت کمیٹی تشکیل دیدی۔ کمیٹی میں ڈپٹی سیکرٹری اوقاف، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف، سیکشن آفیسر(جنرل) اوقاف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور اوقاف شامل ہیں۔ تقریبات میں جملہ تقریباتی پروگرام کی ترتیب، تشکیل، تنفیذ و سپرویڑن سمیت صوبائی سیرت کانفرنس ؐکا انعقاد، مقابلہ کتب سیرتِ کتب طیبہ و مجموعہ ہائے کے حوالے سے سال 1445ہجری کے مقابلے میں امتیازی پوزیشنز حاصل کرنے والوں میں اعزازات کی تقسیم، نمائش ِ کتب سیرت، اسلامیات و پاکستانیات کا ا انعقاد، تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور زونل سطح پر زونل سیرت کانفرنسز کا اہتمام، ریڈیو اسٹیشن لاہور میں صوبائی مقابلہ حْسن نعت و دیگر پروگرامز شامل ہے۔
اس موقع پرڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹرزاوقاف آصف اعجاز،حافظ محمد یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ محمد جاوید شوکت، سیکشن آفیسر(جنرل)اوقاف عبد الستار، پی ایس او ٹو سیکرٹری اوقاف زاہد اقبال و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری نے کہا کہ اْسوہ ء رسول ؐکی ترویج وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سیرت طیبہؐکے ابلاغ کے لئے حکومت مستعد اور محکمہ اوقاف کے جملہ ادارے اور وسائل بروئے کار ہیں، صوبائی سطح پر میلاد النبی ؐکی تقریبات کا اہتمام شایانِ شان ہوگا۔