ا نجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

  ا نجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)ا نجینئرنگ مصنوعات کی برآمد میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ا نجینئرنگ مصنوعات کی برآمد سے ملک کو278.86 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کے مقابلے میں 7 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد سے ملک کو261.34 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جون میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد کاحجم 19.16 ملین ڈالرریکارڈجو مئی میں 32.25 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 16.41 ملین ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں برقی پنکھوں کی برآمد سے ملک کو28.22 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔

جومالی سال 2023 میں 29.65 ملین ڈالرتھا۔